لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بھر بسنت منانے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمن نے کہا کہ حکمران خود تو بچپن میں ”پیچے”لڑتے رہے ہیں اور آج ہمیں بسنت منانے سے روکے جا نا کسی بھی صورت درست نہیں اور ہم پنجاب بھر میں بسنت منانے کے موقف کی مکمل حمایت کرتے رہے ہیں۔