یدراباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ اف پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جامشورو میں چائلڈ ولیج کا دورہ کیا بےگھر بچوں کے ساتھ مل کر خوشی کا اظہار کیا بچوں کےساتھ تصاویر بنوائیں،جنگ رپورٹر حامد شیخ کے مطابق ایک بچے کو گود میں بھی اٹھایاچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریٹائر منٹ کے بعد فلاحی ادارے میں کام کرینگے اس ادارے میں آکر بے انتہا خوشی ہوئی ان بچوں میں مجھےاپنے پوتے نظر آ رہے ہیں دل کہتا ہے کہ آج تک جو جوکچھ کیا وکالت کی اور آٹھارہ سال سے عدلیہ میں میں نے اپنے ملک اور عوام کے بارے میں کیا دے سکاہوں یہ عوام بتایئں گے۔