اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پاکستان ائیرویز لمیٹڈ کے نام سے نئی ائیرلائن کو رجسٹرڈ کر الیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی حالیہ ہڑتال اور ادارے کی نجکاری کی مخالفت کے بعد حکومت نے نئی ائیرلائن بنانے کا اشارہ دیا تھا جس پر کام مکمل کرلیاگیا ہے اور اے ای سی پی جس میں نئی ائیرلائن کو رجسٹرڈ بھی کرالیاگیا ہے،نئی ائیرلائن پاکستان ائیر ویز لمیٹڈ کے نام سے رجسٹرڈ کرائی گئی۔