لوئر دیر(نیو زڈیسک) خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا، 23 اضلاع میں 4 ہزار 495 نشستوں پر مقابلہ ہوگا، لوئردیر کے بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا آمنے سامنے ، خاندان اورمحلہ دارپریشان ہیں کہ ووٹ دیں تو کسے دیں۔ایک امیدوارکے قتل اورایک کے انتقال کے بعد لوئردیرکی تین یونین کونسلز میں دوبارہ الیکشن منعقد کئے جارہے ہیں۔ایک حلقے میں دلچسپ صورتحال کاسامنا ہے جہاں باپ بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، اس موقع پرخاندان والے اورمحلہ داربھی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔یوسی سلطان خیل میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، دوسری جانب ان کے بیٹے ملک حیات خان کو جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے ، دونوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے ان کے گھروالے بھی دوحصوں میں سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔محمد خان کی اہلیہ اپنے شوہر کو چھوڑ کراپنے بیٹے کوسپورٹ کررہی ہے۔ یہ الیکشن اس خاندان کیلئے کتنا مشکل ثابت ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔