گوادر ( نیوز ڈیسک)بلوچستان کے شہر گوادر میں محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔ بم دھماکہ دستہ بم حملے کے نیتجے میں ہوا۔ دھماکے سے دفتر کے سامنے کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے