گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک )گوجرانوالہ کے علاقہ فیروز والہ میں عمارت کی تعمیر کے دوران مالک سے جھگڑ کر مزدور نے اور فیکٹری مزدور نے پیسے نہ دینے خود کوآگ لگا لی ۔بتایاگیا ہے کہ کوٹلی مچھرانواں کاپچاس سالہ مزدورسعید احمدفیروزوالا میں اقبال نامی شخص کی ملکیتی زیرتعمیرعمارت میں راج کے ساتھ مزدورکررہا تھا کہ اقبال کی کسی بات سے دلبرداشتہ ہوکر خودپرپٹرول چھڑک کرآگ لگا لی جس کے نتیجہ میں وہ جھلس گیاتاہم اسے ہسپتال میں طبی امداددی جارہی ہے ۔ایک اور واقعہ میں مالک سے پیسوں کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر محنت کش نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔بتایا گیا ہے کہ پیپلزکالونی کا محمد فیصل گلزار جوکہ فیکٹری میں کام کرتا ہے نے مالک سے گھریلو مجبوریوں کی خاطر پیسے طلب کئے اورمالک کی جانب سے انکارسے دلبرداشتہ ہوکر اس نے مبینہ خود پر پٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیاگیا ہے ۔