اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سادہ لوح خواتین کو عمرے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ کی متاثر ہ خواتین نے ٹھکائی کر دی

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)سادہ لوح خواتین کو عمرے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے والے ٹریول ایجنٹ کی متاثر ہ خواتین نے ٹھکائی کر دی،ایف آئی اے کی ٹیم نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ جناح اسٹیڈیم کے نزدیک واقع السعودیہ ٹریول ایجنسی کے مالک اشفاق احمد نے دیہی علاقوں کی خواتین کو عمرے کا جھانسہ دیکر رقوم بٹورنے کا دھندہ شروع کررکھا تھا اورگزشتہ تین ماہ سے ایمن آباد کے نواحی گاؤں کیرانوالی کی رہائشی خواتین زاہدہ ،کوثر سے عمرہ کرانے کے عوض دو لاکھ دس ہزار روپے وصول کرر کھے تھے جس کے رد عمل میں متاثرہ خواتین نے ٹریول ایجنسی پر پہنچ کر ٹریول ایجنٹ اشفاق احمد کی جوتیوں سے ٹھکائی کر دی ۔اس موقع پر متاثرہ خواتین نے کہاکہ ٹریول ایجنٹ کے کہنے پر ہم نے پانچ بار میلاد شریف پر بھاری رقم خر چ کی مگر ہر بار مقررہ تاریخ پر ٹریول ایجنٹ مذکورہ جھانسہ دیکر غائب ہو جاتا تھا ۔ اس دوران راہگیر تماشہ دیکھتے رہے اوردیگر ٹریول ایجنٹوں نے متاثرہ خواتین سے مذاکرا ت کے بعد فراڈ میں ملوث ٹریول ایجنٹ کی جان بخشی کرائی ۔علاوہ ازیں ایف آئی اے نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کاشف سادہ لوح لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجواتا تھا۔ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 6اشتہاری انسانی اسمگلرگرفتار کر لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شیخ خالد انیس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں سب انسپکٹر رانا مستحسن خاں ، سب انسپکٹر جاوید اقبال گھمن ، سب انسپکٹر خضر حیات مغل ‘ سب انسپکٹر وقار اعوان پرمشتمل ٹیم نے ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد اشتہاری انسانی اسمگلرگرفتار کر لیے گرفتار کیے گئے جن میں علی حسین ، فیصل ،یوسف ، محمد قاسم ، وسیم خالد ساکنان گوجرانوالہ، کاشف علی سکنہ گجرات شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…