ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیب کا خاتمہ یا چیک اینڈ بیلنس،چوہدری نثار اور شہبازشریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں احتساب کیلئے بنائے گئے ادارے نیب کو ختم کرنے یا اس پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے سندھ ، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر اتفاق کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ اور خیبر پختوانخوہ کی صوبائی حکومتوں کا موقف ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اب صوبوں کا اختیار ہے کہ وہ احتساب کا ادارہ خود بنائیں جبکہ پنجاب اور وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ ایک احتساب کمیشن ہونا چاہیے جو نیب پر چیک اینڈ بیلنس رکھے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اس مسئلہ پر اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ اور چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے صلاح مشورے کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان سے صلاح مشورے کی ذمہ داری چوہدری نثار اور شہباز شریف کو دی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن )پاکستان پیپلزپارٹی، اور پاکستان تحریک انصاف نیب سے عملی طور پر خوش نہیں ہیں اس لیے اس کی جگہ دوسرے ادارے کے قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ اور حکومت خیبر پختوانخوہ نے اس سلسلے میں صوبائی احتساب بیورو کی تشکیل کیلئے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں جس کا جلد اعلان متوقع ہے خیبر پختوانخوہ میں تو پہلے ہی احتساب کمیشن بناہوا ہے مگر اب اس ادارے میں بھی تبدیلی لائی جارہی ہے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…