اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیر ا طلاعات پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپنے آپ کو ریاست نہ سمجھیں، پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد مسعود نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مجھے جلاد کہہ کر مخاطب کیا وہ بتائیں میں نے کب اسحاق ڈار کی گرفتاری کی بات کی حکومتی ترجمان نے اس قسم کے الفاظ استعمال نہیں کیے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی ذات کی کرپشن کی بات ہو تو پاکستان کو کیوں بیچ میں لے آتے ہیں۔ پرویز رشید حکومتی ترجمان ہیں انہیں محتاط ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر حکومتی ترجمانی کررہے تھے تو انہیں پوری دنیا دیکھ رہی تھی انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف پیمرا اور سپریم کورٹ بھی جارہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نیب میں دائر ریفرنسز کی بات کررہا ہوں میں نے کبھی اسحاق دار کی گرفتاری کی بات نہیں کی میں نے صرف یہ کہا کہ اسحاق ڈار کے خلا ف ریفرنسز تیار ہورہے ہیں میں نے انہیں ضمانت کا مشورہ دیا تو کیا غلط کیا میرے پاس دستاویزی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ جلاوطنی میں ہوتے ہیں تو ایک ایک منٹ کیلئے فون کرتے تھے۔