لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل، کشمیر اور دیگر انتہائی حساس تنازاعات کے بعد ’’ دیوار‘‘ کا نیا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر 179 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا منصوبہ 2013 میں بنایا جبکہ بھارت اس منصوبے سے انکار کر رہا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ منصوبے کے تحت دیوار کے ساتھ بنکرز اور پوسٹیں بنائی جائیں گی اور اس میں 3 اضلاع کٹھوعا، سامبا اور جموں کے 118 دیہات آئیں گے۔ یاد رہے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو اس منصوبے کی اجازت نہیں ہے۔