اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہرے شناختی کارڈ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے‘ پالیسی کے مطابق ایک سے زائد شناختی کارڈز کو منسوخ کر دیا جائے گا‘ اس وقت ملک بھر میں لوگوں کے پاس 97 ہزار سے زائد دوہرے شناختی کارڈ موجود ہیں جبکہ ان شناختی کارڈز کی منسوخی فیس ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 97 ہزار سے زائد دوہرے شناختی کارڈ کی منسوخی کی پالیسی جاری کر دی ہے جس کے مطابق جن کے پاس ایک سے زائد شناختی کارڈ موجود ہوں وہ اپنے متعلق نادرا آفس میں ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ بیان حلفی دیکر اسے منسوخ کروا سکیں گے جبکہ نادرا حکام کو وزارت کی طرف سے ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو دوہرے شناختی کارڈ کی منسوخی پر تمام سہولیات مہیا کر دیں۔