اسلام آباد (نیوز ڈیسک): نیب پر وزیراعظم کی تنقید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقٗف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نے نیب پر دباؤڈالا ہے تا کہ نیب کوپنجاب میں کرپشن کے خلاف کاروائیوں سے روکا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کی نیب پر تنقید کے حوالے سے ایک اور شخص نے درخواست دائر کر دی ہے اور درخواست گزار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیب پر تنقید کر کے خودمختیار ادارے کو بلاامتیازکام کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے تاکہ نیب کو پنجاب میں کاروائیوں سے روکا جا سکے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ واضع رہے کہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے وکلا ونگ کی جانب سے بھی وزیراعظم کے خلاف نیب پر تنقید کے حوالے سے درخواست دائرکی گئی تھی۔