ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد میں 70 سے زائد پتنگ باز گرفتار

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری رہی ، پیچ لڑانے والے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے، پولیس نے کریک ڈاون کرکے 70 سے زائد نوجوانوں کو دھرلیا، گرفتارکیے جانے پر کچھ نوجوان دھمکیاں دیتے رہے تو کچھ منت سماجت میں لگے رہے۔گوجرانوالہ میں بھی پتنگ باز، باز نہ آئے، پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس نے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔فیصل آباد میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود شہر میں بسنت کا سماں رہا۔پتنگ بازپیچ لڑانے کے ساتھ ساتھ بغیرکسی خوف کے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔پھر پولیس نے لیا ایکشن۔ سمن آباد، پیپلزکالونی، مدینہ ٹاون، جناح کالونی سمیت فیصل آباد کے دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور پتنگ بازوں کوچھتوں سے اتار اتار کرگرفتار کیا۔ کہیں گرفتاری کے دوران پتنگ بازپولیس سے جھگڑتے دکھائی دیئے تو کہیں پر روتے اورگڑگڑاتے نظر آئے۔خواتین بھی اپنے بچوں کو چھڑانے کے لیے منتیں کرتی رہیں۔ کئی مقامات پر پتنگ باز پولیس سے آنکھ مچولی کرتے رہے یعنی پولیس کے آنے پر چھتوں سے غائب اور جاتے ہی پتنگ بازی پھر شروع۔پولیس مساجد سے اعلانات بھی کراتی رہی کہ بچوں کو چھتوں سے اتارلیا جائے ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔پولیس نے گرفتار پتنگ بازوں سے 14 ہزار سے زائد پتنگیں اور 10 ہزار سے زائد ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کرلیں۔ ادھرگوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاون میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی کی اور تھانے منتقل کردیا۔گرفتار ملزمان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ بے قصور ہیں، پولیس انہیں بے وجہ گرفتار کرکے لے آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے متعدد پتنگ بازوں کوپکڑا ہے جبکہ مختلف تھانوں میں 42 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…