لاہور (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان خیبر پختونخواہ میں حکومت کی ناکامیاں چن چن کر سامنے لا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے شو ’’تبدیلی‘‘ میں میزبانی کرتے ہوئے انہوں نے کے پی کے کے ایک اہسپتال میں اسٹاف کی غیر حاضری اور ناکافی وسائل سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ریحام خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال میں اچانک پہنچ کر کمروں کی حالت اور آلات جراحی کی بدترین صورتحال کے مناظر کی ریکارڈنگ کی۔ اسپتال میں 8ڈاکٹرز کی جگہ صرف ایک ڈاکٹر جبکہ ایک لیڈیز اسٹاف میں صرف ایک خاتون تھی جو کہ گزشتہ تیم ماہ سے غیر حاضر ہیں۔ یا د رہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے اسپتالز میں اصلاحات کی تعریفوں کے پل باندھ رکھے ہیں۔