اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیب لاہور کے گرفتار تفتیشی افسر سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)نیب لاہور کے گرفتار تفتیشی افسر سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، ملزم معلومات فراہم کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرتا تھا۔نیب کے تفتیشی افسر فراس حمید نے رانا لیاقت علی کے خلاف انکوائری سے متعلق معلومات لیک کیں۔ فراس حمید کے والد نے معلومات فراہم کر کے تاندلیانوالہ بار کے صدر چوہدری رمضان سے 5 لاکھ روپے وصول کئے ۔ نیب نے چوہدری رمضان کو بھی 1 لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ فراس حمید نے فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے کرپٹ افسر خالد جاوید کو معلومات فراہم کرنے کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کئے۔ نیب کا تفتیشی افسر فراس حمید اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔ نیب لاہور کے نمائندہ چوہدری خلیق الزمان نے بتایا کہ اس کیس میں گرفتار کئے گئے تفتیشی افسر کا والد بھی گرفتار ہے۔ اس گرفتاری سے صاف ظاہر ہے کہ نیب اپنے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا پابند ہے اور اس میں اپنے محکمے کے افسر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…