لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریو نیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ کسی کو ٹیکس سے استثنیٰ نہیں ،سبزی فروش ،پان بیچنے اور پرچون والے بھی ٹیکس اداکریں گے ،حکومت کی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم رواں سال کا بہترین تحفہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ ٹیکس رضا کارانہ سکیم سے استفادہ کیا جانا چاہیے ۔حکومتی پیشکش قبول نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ٹیکس نا دہندگان ایف بی آر کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اورٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کے لئے یکم مارچ سے مشکل دن شروع ہو جائےں گے۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سب کو ٹیکس دینا ہوگا۔