پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے برین ٹیومر میں مبتلا سات سالہ ایمن کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج سات سالہ ایمن نے چند دن قبل عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ایمن برین ٹیومر میں مبتلا ہے عمران خان گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال گئے جہاں پر انہوں نے سات سالہ ایمن سے ملاقات کی اور بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو بچی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔