اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک کے بالائی علاقے برفباری کے بعد سرد ہووٴں کی لپیٹ میں آگئے ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو گئے اور کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم ابر آلود اور کبھی بارش اور کبھی برف باری کی پیشگوئی کی ۔ملک کے بیشتر حصوں میں برف بار ی اور بارش کے بعد سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا۔ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو گئیں اور کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت کالام منفی 09،پاراچنارمنفی 06، دیر منفی 04، گوپس ،استور،مالم جبہ، قلات،مری منفی 03 ، سکردو، کوئٹہ ،بگروٹ منفی02 ، میرکھانی اور چترال منفی 01ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبوں سے ریکارڈ کی گئی بارش/برفباری گلگت بلتستان استور0.2 انچ رفباری،خیبرپختونخواہ: کالام 02 ، کشمیر گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 04،مظفرآباد اور کوٹلی میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔