منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاک فضائیہ نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کے بیسک اینٹی ٹیررسٹ کورس کے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سپیشل سروسز ونگ کلر کہار میں منعقد ہوئی اس کورس میں 226افراد نے ٹریننگ حاصل کی جن میں 60افسران اور 166ائیر مین شامِل تھے ۔ پاک فضائیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ لیڈی آفیسرز نے مردوں کے شانہ بشانہ بیسک اینٹی ٹیررسٹ ٹریننگ کورس مکمل کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہےل امان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ©” آپ کی ٹریننگ کا معیار بے مثال ہے اور مجھے کامل ےقین ہے کہ اس جذبے اور تندہی کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ہم اپنے مادرِ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر کریں گے۔ہم ایک پرُ امن قوم ہیں اور چین سے رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی دشمن ہم سے لڑنا چاہے تو ہم لڑنے اور مادرِ وطن پر مر مٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔©©”انھوں نے کورس میں لیڈی آفیسرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس قوم کی بیٹیاں مردوں کے شانہ بشانہ لڑیں اُسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اس تاریخی موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کلر کہار کو پی اے ایف بیس کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پرشرکاءمیں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ فلائنگ آفیسر زینب کو خواتین میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ٹرافی جبکہ سینئر ائیر کرافٹ مین ثاقب کو فائرنگ میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی دی گئی۔فلائنگ آفیسر فہیم کو کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی سے نوازا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے خود بھی فائرنگ رینج میں جا کر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ زیرِ تربیت شرکاءنے مسلح اور غیر مسلح دونوں حالات میں لڑنے کا مظاہر ہ کیا۔ نشانہ بازو ں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔شرکاءنے پہاڑی سے رسی کی مدد سے اترتے ہوئے فائرنگ کی اوراپنے اہداف کو تباہ کیا۔اس کے علاوہ کوئیک رسپانس فورس کی مدد سے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بعد ازاں شرکاءنے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کرنے کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کی سکائی ڈائیونگ ٹیم ”شہپر“ نے فری فال کا مظاہرہ کیا اور 12ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے اپنی مقرر کردہ جگہ پر اترے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…