بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سندھ میں گورنر راج کی خبریں،سرمایہ کاروں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں گورنر راج کی خبریں،سرمایہ کاروں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی اتار چڑھاو¿ کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32700 ، 32600 اور 32500 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کی کمی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 0.6 زائد اور 65.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ، گیس ، بینکنگ اور توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 900 نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ۔ تاہم سندھ میں ممکنہ گورنر راج کے نفاذ کی خبروں کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ۔ جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 290.78 پوائنٹس کمی سے 32467.04 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 99 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ۔ 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 51 ارب 96 کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 93 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمائے کی مجموعی مالیت گھٹ کر 68 کھرب 33 ارب 80 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 287 روپے ہو گئی ۔ منگل کو مجموعی طور پر 14کروڑ 55 لاکھ 2 ہزار 100 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو گذشتہ روز کی نسبت 9 لاکھ 83 ہزار 780 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتو ںکے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے سمینس پاک کی سرگرمیاں سرفہرست رہیں ، جس کی حصص کی قیمت 30.00 روپے اضافے سے 950 جبکہ خیبر ٹو بیکو کے حصص کی قیمت 18.14 روپے اضافے سے 398 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 374.53 روپے کمی سے 7116.22 روپے اور آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت 33 روپے کمی سے 635 روپے پر بند ہوئی ۔ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کی سرگرمیاں 1 کروڑ 86 لاکھ 75 شیئرز کے ساتھ سرفرہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 1.96 روپے کمی سے 34.33 روپے اور پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 80 لاکھ 80 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت 10 پیسے کمی سے 66.57 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 164.01 پوائنٹس کمی سے 19066.82 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30انڈیکس 326.73 پوائنٹس کمی سے 54081.37 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 169.35 پوائنٹس کمی سے 22 ہزار 538.36 پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…