الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مسلمان ممالک کا اتحاد کسی ایک گروپ کے خلاف لڑائی کے لیے تشکیل نہیں دیا گیا بلکہ دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پوری قوت سے لڑائی کی جائے گی لیکن 34 مسلمان ملکوں پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے اتحاد میں ایران شامل نہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 34 مسلمان ملکوں پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ کنٹرول روم کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم ریاض میں قائم کیا جائے گا۔ شہزادہ سلمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد صرف دولت اسلامی”داعش“ کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی میں ملوث ہرگروپ کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑی جائے گی۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی برائی اسلامی دنیا میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اس کے انسداد کے لیے ہرسطح پر کوششیں تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے پینتیس مسلمان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب پر اعتماد کا اظہار کرنے اور ریاض کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کے اعلان کو سراہا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلمان ملکوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے
دہشتگردی کے خلاف 34مسلمان ممالک کااتحاد ،ایران شامل نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































