ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ،حساس اداروں نے اہم معلومات حاصل کرلیں،گرینڈ آپریشن کی تیاریاں،ملوث کون؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی ،حساس اداروں نے اہم معلومات حاصل کرلیں،گرینڈ آپریشن کی تیاریاں،ملوث کون؟سنسنی خیز انکشافات،ملکی سلامتی پر مامور حساس ادارے نے شہر میں موجود بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہمدردوں اور سہولت کاروں کے کوائف حاصل کر لیے ہیں۔ ادارے نے کوائف کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیںِ۔ ادارے کے حاصل کردہ ڈیٹا میں سنسنی خیزانکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے حامیوں کی بڑی تعداد نوجوان نسل اور اعلیٰ تعلیم ےافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی اداروں میں موجود ہیں، جبکہ نجی اداروں میں ملازمتوں کے ساتھ سرکاری عہدوں پر تعینات افراد بھی شدت پسند تنظیموں کی حامی ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ صفورہ اور ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کے بعد حساس اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش کا کام مزید تیز کر دےا تھا، جس میں انکشاف ہوا کہ دونوں واقعات میں بین الاقوامی شدت پسند تنظیموں القاعدہ اور داعش کا لوکل نیٹ ورک ملوث ہے، جس پر حساس ادارے نی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو چند سہولت کار بھی سامنے آئے ہیں جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو حیرت انگیز انکشاف سامنے آئے ہیں۔ ان انکشافات کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ماہرین کی بھی خدمات حاصلکرتے ہوئے تمام سوشل میڈےا ویب سائٹ کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تھی۔ کئی روز کی جانچ پڑتال کے بعد آئی ٹی ماہرین نے ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈےا اکاو¿نٹس چیک کیے جن میں ٹوئیٹر، فیس بک، وائبر، واٹس ایپ، ایمو سمیت دیگر شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق ان اکاو¿نٹس میں بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے جو زیر تعلیم ہیں اور تیزی سے شدت پسندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ یہ نوجوان شدت پسندی کے کسی بھی واقعے پر اپنے تاثرات درج کرتے ہیں، حساس ادرے نے مذکورہ اکاو¿نٹ ہولڈرز کے تمام کوائف حاصل کر کے ان کی نگرانی شروع کر دی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…