اسلام آباد(نیوزڈیسک )بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ سے ریحام خان کا سامان شفٹ کردیا گیا، سامان کی منتقلی عمران خان کی بہنوں ، بھانجوں کی نگرانی میں ہوئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ سے ان کا سامان ہٹا دیا گیا ریحام کے پالتو کتے کو بھی سامان کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ریحام خان کے سامان کی منتقلی عمران خان کی بہنوں اور بھانجوں کی نگرانی میں ہوئی،ریحام کے بھانجے یوسف خان سارا سامان لے گئے۔یوسف خان عمران اور ریحام کے نکاح کے وقت بھی موجود تھے۔