پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹر بورڈ سابق کھلاڑیوں پر مہربان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹر بورڈ سابق کھلاڑیوں پر مہربان ہوگیا، بی سی سی آئی نے ماضی کے ہیروز کے لیے مالی فوائد دینے کی پالیسی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے تمام پلیئرز پر ہوگا۔اس میں ماہانہ وظیفے اور ون ٹائم ادائیگی بھی شامل ہوگی، بھارتی بورڈ نے یہ اقدام اتوار کو اپنے سالانہ جنرل اجلاس سے محض ایک دن قبل کیا، اس کے علاوہ بورڈ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز سپروائز کرانے والے امپائرز کے لیے میچ فیس کا بھی اعلان کیا ہے، 31 دسمبر1993 سے قبل ریٹائرہونے اور 25 سے زائد میچز کھیلنے والے تمام پلیئرزکو بی سی سی آئی ماہانہ 50 ہزار روپے دے گا، 25 سے کم میچز کھیل پانے والوں کیلیے یہ رقم کم ہوکر 37 ہزار500 ہوجائے گی، اسی طرح یکم جنوری 1994 یا اس کے بعد کھیل کو خیرباد کہنے والے کرکٹرز کو ماہانہ بنیادوں پر 22 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے، ٹیسٹ کرکٹرز اور ٹیسٹ امپائرز کی بیوائیں یہی رقم تاحیات حاصل کرپائیں گی، وہ تمام کرکٹرز جنھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ملک کی نمائندگی کی ہوگی، انھیں 15 ہزار ماہانہ ملیں گے، اس کے علاوہ 1957-58 سیزن سے قبل کم از کم 10 میچز کھیلنے والے تمام رنجی ٹرافی کرکٹرز کو ماہانہ 15 ہزار روپے دیے جائیں گے، اسی طرح 2003-04 سیزن کے اختتام تک 25 سے 49 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے پلیئرز کو بھی 15 ہزار روپے کا چیک ہر ماہ ملے گا۔
50 سے 74 جبکہ 75 یا اس سے زائد مقابلوں میں شریک ہونے والے پلیئرز بالترتیب 22500 اور 30000 ہزار کی رقم حاصل کرپائیں گے، بھارتی بورڈ نے ویمنز کرکٹرز کو بھی فراموش نہیں کیا، 10 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے والی خواتین پلیئرز کو ماہانہ 22500 جبکہ 5 سے 9 میچز میں شریک رہنے و الی کھلاڑیوں کو 15 ہزار ماہانہ دیے جائیں گے، تمام ریٹائرڈ ٹیسٹ امپائرز 22500 جب کہ ون ڈے میچز سپروائز کرانے والے آفیشلز کو 15 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا، 2003-04 سیزن کے اختتام تک ریٹائرڈ ہونے والے اور 100 سے زائد میچز میں شریک رہنے والے پلیئرز کو ون ٹائم اسکیم کے تحت 1.5 کروڑ ملیں گے، 75 سے 90 میچز کے لیے یہ رقم ایک کروڑ جبکہ 50 اور74 میچز کے درمیان شریک پلیئرز کو 75 لاکھ روپے دیے جائیں گے، دوسری جانب میچ ریفریز کے لیے روزانہ کا معاوضہ 15ہزار ہوگا، امپائرز کوچز کے لیے 15 ہزار ویڈیو اینالسٹ کے لیے 7500 اور ان کے معاون کے لیے 3000 روپے یومیہ ہوگا۔

مزید پڑھئیے:جنرل حمیدگل کے صاحبزادے کےریحام خان کے بارے میں تہلکہ خیزانکشافات
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…