اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کسی وجوہ کی بنا پر رہ گئے یونین کونسل کے سیٹوں پر انتخابات کاانعقاد چودہ نومبر کو ہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کیا گیا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جن جن کونسلوں کی سطح پر انتخابات کسی بھی وجوہ کے باعث منسوخ کردیئے گئے ان تمام یونین کونسلوں پر انتخابات چودہ نومبر کو ہونگے۔