نئے ہدف کا حصول،مریم نواز نے تعلیمی ماہرین سے رابطہ کر لیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مریم نواز نے اپنے نئے ہدف کے حصولکے لیے تعلیمی ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے ۔ملک بھر سے تعلیمی ماہرین کو مدعو کر کے تعلیم کے حوالے سے بہترین مشورے لینے کے لیے ایک سیمنار منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے مریم نواز کو تعلیم کے معاملے پراپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس نے مریم نواز کو سب سے پہلے وفاقی دارلحکومت میں اپنے جوہر دکھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے انہیں لاجسٹک اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات دیدیے گئے ہیں۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے وہ سکولز جو دیہی علاقوں اور دور دراز علاقوں میں ہیں جہاں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے تو مریم نواز کو مشورہ دیا گیا کہ سب سے پہلے اعلی تعلیمی معیار کی مثال بھی ان دور دراز علاقوں سے کی جائے جہاں اچھی اور سستی تعلیم ایک خواب بن گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب وزیر اعلی شہباز شریف نے بھی اپنے نووارد پرائیویٹ سکولز سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت جلد حمزہ شہباز کو ایک ٹاسک دیکر پنجاب میں اتاریں گے اوروہ بہترین سکولز سسٹم اور سستی تعلیم کا آغاز جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں سے کریں گے ۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے دیہی علاقوں میں سرکاری سکولوں کو فہرست بھی طلب کر لی ہے اور امکان ہے ان سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کے لیے سلیبس سمیت جدید کمپیوٹر اوردیگر سہولیا ت دی جائیگی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…