اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگی رہنما دانیال عزیزکو وزارت دینے کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی جانیوالی تجویز مسترد کردی گئی . رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے حلقہ این اے 122کے الیکشن کے بعد وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ دانیال عزیز کو وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا قلمدان دے دیا جائے اس سے متعلق دورہ امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کو دانیال عزیز کی پریس کانفرنسز میں عمران خان پر تنقید اور پارٹی موقف کے دفاع کے حوالے سے بریف کیا گیا لیکن وزیراعظم نواز شریف نے دانیال عزیز کو فوری طور پر وزارت دینے کی سینئر رہنمائوں کی تجویز مسترد کردی ۔