اوکاڑہ (نیوزڈیسک)رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ریا ض الحق جج کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملا قات کے بعد معاملات حل ہو گئے ہیں اورریاض الحق جج نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ ریاض الحق جج نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 44سے آزاد امید وار کے حیثیت سے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے آزاد امید وار سے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کیے تھے ۔