اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات ختم ہو گئے لیکن عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا ۔ عابد شیر علی نے ایک بار رانا ثنا اللہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا رانا ثنا اللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں ورنہ حالات خراب ہوں گے ۔ فلمی دنیا ہو یا سیاسی ، دبنگ مونچھوں کی گونج اکثر سنائی دیتی ہے ، تبھی تو پنجابی میں کہتے ہیں موچھ نہیں تے کچھ نہیں ۔ کئی فلمی ستارے اپنی مونچھوں کی وجہ سے مشہور ہوئے تو رانا ثنا اللہ کی مونچھوں کی شہرت بھی کم نہیں ۔ تبھی تو عابد شیر علی نے بھی انہیں مونچھیں سنبھالنے کامشورہ دے ڈالا ۔ الیکشن کمیشن میں پیشی کے موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف قتل کا من گھڑت مقدمہ سیاسی مشاورت سے درج ہوا ۔ انتظامیہ اور پولیس نے موقف اپنایا کہ عابد شیر علی اور چوہدری شیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عابد شیر علی سے دس نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔