بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثناءاللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں،عابد شیر علی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اپنی مونچھوں کا خیال رکھیں اور سیاسی مخالفت میں پارٹی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ مخالفین پر قتل کے الزامات عائد کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے میرے خلاف قتل کا مقدمہ ناانصافی ہے تحقیقاتی آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے میں نے ورکرز کنونشن میں بطور ورکر شرکت کی تھی الیکشن کمیشن نے تحریری جواب دس نومبر تک داخل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ سیاسی مخالفت میں اتنے دور نہ جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو ۔ پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں کوینکہ اس سے پارٹی کا اندرونی ماحول خراب ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے قب تک قتل کے تین بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا جا چکا ہے جس سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے میں نے تمام صورت حال پارٹی کے قائدین کے سامنے رکھیہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنے سیاسی مخالفین اور خصوصاً مسلم لیگ نون پر الزامات عائد کرنے کی عادت بن چکی ہے اپنے خلاف قتل کے مقدمے میں متعلقہ تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب داخل کرنے کے لئے دس نومبر تک مہلت دی ہے ۔میں نے ورکر کنونشن میں بطور ایک ورکر شرکت کی تو انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا میئر پارٹی کے قائدین کی مرضی سے لایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…