اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریحام خان ستائیس نومبر کو پاکستان میں اپنی فلم پر کام کرنا شروع کردینگی۔ منگل کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان ہر حالت میں اپنی فلم پر کام کرکے اسے مکمل کرینگی اور رواں ماہ کے آخر میں ریحام لندن سے پاکستان پہنچ جائینگی اور ستائیس نومبر سے اپنی فلم پر کام کرنا شروع کرینگی اور فلم کی خود ہی مانیٹرنگ کرینگی