اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق سپیکر سردار ایاز صادق سمیت 3 نومنتخب ارکان قومی اسمبلی جمعہ کو حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق این اے 122 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور این اے 144 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار ریاض الحق جج کامیاب قرار پائے ,بابر نواز نے این اے 19 سے 16 اگست کو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ضمنی الیکشن میں تینوں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ,قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ان سے حلف لیں گے ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر بنائے جانے کاامکان ہے ۔