لاہور(نیوزڈیسک)اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ان دنوں عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے حوالے سے موضوع تاحال ہر جانب سے زیر بحث ہے۔ متعدد تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کی جانب سے اس حوالے سے انکشافات کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعودنے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ ریحام خان نے ان کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور جہانگیر خان ترین سے بھی رابطہ کیا ہے۔