بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

”اپنی صلاحیت اور ہیبت سے دنیا پر دھاک بٹھانے والی پاک بحریہ طاقت کا مظاہرہ کرنے والی ہے“

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے ڈپٹی نیول چیف آپریشنر ریئرایڈمرل کلیم شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوہی بڑے دشمن ہیں، ایک بھارت دوسری دہشت گردی۔ اپنی صلاحیت اور ہیبت سے دنیا پر دھاک بٹھانے والی پاک بحریہ طاقت کا مظاہرہ کرنے والی ہے، جس کیلئے کراچی کی سمندری حدود میں سی اسپارک 2015 مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، سمندروں کے رکھوالے پاک بحریہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی طاقت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔تین سال بعد شمالی بحیرہ عرب میں میں سی اسپارک نامی بحریہ کی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاک بحریہ حکام کے مطابق مشقوں کا مقصد ملکی سمندری حدود کا تحفظ کرنا ہے۔ ڈپٹی نیول چیف آپریشنز رئیرایڈمرل کلیم شوکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کی سب بڑی جنگی مشقوں میں تینوں افواج شریک ہوں گی۔مشقوںکا مقصد پاک چین راہداری پر درپیش تمام مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بھی بڑھانا ہے،روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ۔ڈپٹی نیول چیف آپریشنر نے کہا پاک بحریہ ملکی دفاع کی مکمل اہلیت رکھتی ہے،مشق کا مقصد حربی صلاحیتوں کو جانچنا اور پاک چین راہداری پر درپیش تمام مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھاناہے۔ان کا خطاب کے موقع پر یہ کہنا تھا کہ پاکستان کے دو بڑے حریف ہیں ایک بھارت دوسرادہشتگردی ،بھارت علاقے میں اجارہ داری چاہتا ہےتاہم پاکستان نیوی ملک کا دفاع کا مکمل اہلیت رکھتی ہے۔اپنے وسائل میں رہتے ہوئے حکومت سے ضروریات طلب کی جارہی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان میں پاک نیوی شامل ہے،سی اسپارک مشق کےدوران زمینی یونٹس میںجنگی صلاحیتوں اورپاک بحریہ کے دیگر افواج کے ساتھ باہمی رابطے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…