اسلام آباد(نیوزڈیسک)کچی بستیاں بسا نے میں معاونت کے الزام میں سی ڈی اے کے 53 افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایف آئی اے نے دو سابق ڈائریکٹر سمیت 8 ملازمین کوبھی گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کچی بستیاں بسانے میں معاونت کے الزام میں سی ڈی اے کے 53 افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی اے نے دو سابق ڈائریکٹر سمیت 8 ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر حسین اصغر معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کچی بستیوں کے کیس میں مزید بھی گرفتاریوں کا امکان ہے۔ایف آئی اے کے انسپکٹر افضل نیازی نے سی ڈی اے افسران کو گرفتار کیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سی ڈی اے افسران کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔