لاہور (نیوزڈیسک) مقامی سیشن عدالت میں عمران خان کو غدار کہنے پر وفاقی وزیر پرویز رشید کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے دعویٰ کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے لئے درخواست گذار کو طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ مذکورہ دعویٰ مقامی خاتون وکیل رضیہ سلطانہ نے دائر کیا ہے۔ دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز رشید نے میڈیا پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو غدار کہتے ہوئے ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ پرویز رشید نے اس طرح تحریک انصاف کے کروڑوں کارکنوں کے سامنے عمران خان کی عزت کم کرنے کی کوشش کی ہے۔