جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور، پنجاب حکومت سے جواب طلب

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کول پاور پراجیکٹس کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی اور پنجاب حکومت سے 24 نومبر کو شق وار جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں ساہیوال اور کوٹ ادو میں کول پاور پراجیکٹس کو چیلنج کرتے ہوئے ان کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل محمد اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پرانی ٹیکنالوجی پر کئی بلین ضائع کئے جا رہے ہیں۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے۔ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر یہ منصوبے شروع کیے ہیں اور ان میں شفافیت کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے اس لیے ان منصوبوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کرنے کی استدعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…