کراچی (نیوزڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تشددکی واقعات ،راناثناءنے عجیب وغریب وجہ بتادی .وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے جشن منانے پر ہوئے،پنجاب کے 12اضلاع میں جیت کا جشن منانے پر پابندی عائد کردی ہے،سانحہ ماڈل ٹائون پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے باعث ہوا۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں اظہارخیال کررہے تھے ۔۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی،تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی بھی شریک تھیں۔نعیم الحق نے کہا کہ انتخابات میں فتح کی ریلیوں پر پابندی پنجاب حکومت کا اچھا فیصلہ ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، فیصل آباد میں قتل کے مقدمے میں عابدشیر علی اور ان کا ساتھی نامزد ہے، خیرپور جیسے واقعات پنجاب میں بھی ہوئے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ میں خونی بلدیاتی انتخابات ہوئے، پیپلز پارٹی اب مرحومہ ہوچکی ہے، نثار کھوڑو اپنی بیٹی کو اونچے مقام پر لانے کیلئے عجیب بیانات دے رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ خیرپور کے جھگڑے میں پیپلز پارٹی کہیں شامل نہیں ہے۔رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پرامن طور پر ہوا، تشدد کے واقعات نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے جشن منانے پر ہوئے،پنجاب کے 12 اضلاع میں جیت کا جشن منانے اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن کی شہادت بھی جیت کا جشن منانے پر ہوئی، ہارنے والے کونسلر کے بیٹے نے جیتنے والوں پر فائرنگ کردی،فیصل آباد میں لواحقین کی تحریر کے مطابق درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے باعث ہوا، ماڈل ٹائون میں کسی نے پولیس کو بندے مارنے کیلئے نہیں بھیجا، سانحہ ماڈل ٹائون میں گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں پر فردجرم عائد ہوگئی ہے،۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی پوری کوشش کریں گے، پولیس آئندہ نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والے امیدوار کے گھر پر ڈیوٹی دے گی۔ نعیم الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے انتخابی عمل اور قوانین کی کمزوریاں واضح ہوگئی ہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، انتخابات میں تشدد کے خاتمے کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، خیرپور میں جو کچھ ہوا ایسے واقعات پنجاب میں بھی ہوئے اور تحریک انصاف کے بھی کچھ لوگ مارے گئے ہیں، الیکشن کمیشن اور پولیس انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو خراب ہونے سے نہیں بچاسکتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں فتح کی ریلیو ں پر پابندی پنجاب حکومت کا اچھا فیصلہ ہے، انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہنے چاہئیں، فیصل آباد میں قتل کے مقدمے میں عابدشیر علی اور ان کا ساتھی نامزد ہے، رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی کے کارکن کی نماز جنازہ میں شرکت اچھی بات ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کے کچھ حصے ابھی تک سامنے نہیں آئے، انتخابی ضابطہ اخلاق میں بہتری اور سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ میں خونی بلدیاتی انتخابات ہوئے، خیرپور ہم نے گیارہ لاشیں اٹھائی ہیں، پیر صدر الدین شاہ کے بیٹے کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی ہلاک ہونے والے فنکشنل لیگ کے کارکنوں کو اپنا کارکن ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے،جاں بحق لوگ اگر پیپلز پارٹی کے ہیں تو نثار کھوڑو آئیں اور تعزیت کریں۔
پنجاب میں پرتشددواقعات جیت کا جشن منانے پرہوئے، راناثناء اللہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































