لاہور(آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی 274یونین کونسلوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے خاتمے کے ساتھ ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میںآگئی ہے اور اتھارٹی نے فود لائسنس نہ بنوانے کی پاداش میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹیکس دہندگان کے کاروبار سربمہر کردیئے ہیں جبکہ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ اتھارٹی کے پاس اتھارٹی افسران اور ملازمین کی ماہ اکتوبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز دستیاب ہیں اس لیے تنخواہوں کا بندوبست کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنی تنخواہیں خود پیدا کررہی ہے۔ پنجاب حکومت نے تنخواہوں کی مد میں اتھارٹی کو قرض کی ادائیگی روک دی ہے۔