لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے پنجاب کے آرگنائز ر سابق گورنر چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری سرور کو آرگنائزر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی انتہائی ناقص کارکردگی کیوجہ سے کیاگیا ۔رپورٹس کے مطابق عمران خان نے چوہدری سرور کی جگہ دوبارہ اعجاز چوہدری کو دوبارہ پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے تنظیم میں تبدیلی کرتے ہوئے صدر کا عہدہ ختم کرکے سابق گورنر پنجاب کو آرگنائزر بنایاتھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ اعلان سے قبل اعجاز چوہدری نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں تمام امور پر گفتگو کی گئی ۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے مقامی نظم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔