اسلام آباد (آن لائن)سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ حکومت نے 9 نومبر (پیر) کے روز اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،سرکاری ملازمین رواں ہفتے دو چھٹیوں کے مزلے لیں گے ۔