لاہور(آن لائن) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پنجاب نے ضلع لاہور سمیت پنجاب کے دیگر گیارہ اضلاح سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے کردار بارے خفیہ سروے کروانے کی تجویز پر غور شرح کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں بعض ایسے امیدوار بھی ہیں جن کے خلاف نہ صرف خوجداری مقدمات درج ہیں بلکہ بعض پنجاب کی جیلوں میں ہیں اور بعض امیدوار علاقہ تھانہ کے ممبرز بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تاحال اس تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اس سلسلے میں جب الیکشن کمیشن پنجاب سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابط نہ ہوسکا۔