اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چھبیس اکتوبر کے زلزلہ کے بعد سے اب تک 87 آفٹر شاکس آچکے ہیں اگلے 72گھنٹوں کے دوران زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھبیس اکتوبر کے زلزلہ کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اب تک اسلام آباد کے پی کے اور پنجاب کے بعض علاقوں میں کم درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ژوب ، کوئٹہ ، سرگودھا اور چند ایک دیگر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔