اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی تقریر، تصویراور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے معاملہ واپس لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا۔سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر ، تحریر وتقریرکی میڈیا پرپابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل نمٹادی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الطاف حسین پر پابندی کے خلا ف درخواست لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ نے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ ہی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ حکم امتناع برقرار رکھا جائے یا نہیں۔