کراچی(آن لائن)سابق بھارتی وزیر مانی شنکر آئر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے جانے کے بعد ہی حالات میںبہتری آسکتی ہے ۔ میں کانگریس کی واپسی کا منتظر ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ قصوری کی کتاب تقریب رونمائی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مانی شنکر آئر نے کہا کہ بھارت اور خطے میں وزیراعظم نریندر مودی کے بعد ہی حالات میں بہتری آسکتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کانگریس برسر اقتدار آئے اور اچھے حالات پیدا ہوں اور کوئی فہم و فراست والی حکومت قائم ہو اس موقع پر سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہم دونوں بی جے پی اور کانگریس سے نمٹ چکے ہیں اور امید ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے اچھے حالات پیدا ہوجائینگے ۔