راولپنڈی( نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی پیش۔ ایان علی کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کی وجہ سے سماعت کو گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کسٹمز، ٹیکسیشن اور انسداد سمگلنگ کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمہ ماڈل ایان علی کے مقدمے کی بریت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اپنے دلائل مکمل کریں گے، بریت کی درخواست پر فیصلے کے بعد فرد جرم عائد کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ، ہونے کا امکان ہے۔ گذشتہ سماعت پر لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا میری موکلہ کو چار ماہ جیل میں رکھا گیا، رہائی کے بعد بھی کئی ما ہ ہوگئے ہیں، استغاثہ کچھ بھی ثابت نہیں کرسکی۔ استغاثہ نے عدالت کا وقت ضائع کیا، میری موکلہ کے بنیاد انسانی حقوق پامال کئے۔ علاوہ ازیں ماڈل ایان علی نے مقبولیت کی وجہ سے ماڈلنگ کے نرخ 500 فیصد بڑھا دئیے ہیں۔ پاکستان سے زیادہ بیرون ملک کی کمپنیوں اور بزنس مینوں کے پراڈکٹس کی تشہیر بارے معاہدے کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی بعض اہم اور معروف کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کرنے کی حامی بھر رہی ہیں