لندن ، اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارہ ریحام خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے پر اصرار کر رہا ہے جس کے عوض انھیں لاکھوں پاو¿نڈ دینے کی پیش کش بھی کر دی گئی ہے۔برطانوی پبلشنگ اور میڈیا ہاو¿سز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے راز کھولنے کے لئے مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں، انھیں عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویوز کے لئے لاکھوں پاو¿نڈز کی پیشکش کی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے جس میں دونوں نے علیحدگی کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے 30 اکتوبر کو اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی