اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان دوسری بیوی ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد افسردہ ہیں ۔ اس بات کا انکشاف پی ٹی آئی کے اتحادی اورعمران خان کے قریبی سمجھے جانیوالے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا انہوں نے طلاق کے بعد عمران خان کو کافی افسردہ اور رنجیدہ اور ڈپریسڈ دیکھا۔ان کے بقول ریحام خان سیاست میں فعال ہونا چاہتی تھیںجو کہ عمران خان کو ناپسند تھا ، انہوں نے کہا کہ دولیڈر ایک گھر میں نہیں رہ سکتے تھے ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریحام خان کے بچے عمران خان کے گھر بنی گالا میں پریشان تھے ۔