اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

تعلیمی مافیاروزبہاﺅالدین یونیورسٹی لاہورپرکیمپس پرالزامات لگارہاہے ،منیربھٹی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بہاﺅالدین ذکریایونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ بہاﺅالدین یونیورسٹی لاہورکیمپس کے سربراہ منیربھٹی نے کہاہے کہ بہاﺅالدین یونیوسٹی ملتان کے لاہورکیمپس کاقیام 2013ءمیں عمل میں لایاگیااوریونیورسٹی کی تعلیم کامعیاربلندہونے کی وجہ سے دوسرے تعلیمی اداروں کے طلباءنے داخلے ہماری یونیورسٹی کے لاہورکیمپس میں کرائے ۔انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس زمین پرکیمپس کی تعمیرکی گئی ہے یہ ہماری اپنی ہے اوراس کوکرائے پرلینے کے لئے کئی نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے ہمارے ساتھ رابطہ کیالیکن ہم نے خوداس زمین پرکیمپس تعمیرکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں گیارہ نجی تعلیمی ادارے اعلی تعلیم دے رہے ہیں جن میں سے صرف 2ایچ ای سی منظورشدہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جوطلباءسے داخلے کے وقت فیسیں وصول کیں وہ اس سے زیادہ ہمارے اخراجات ہیں ۔منیربھٹی نے کہاکہ کرپشن کاایک معاملہ ملتان یونیورسٹی میں پیش آیاتھااس کاالزام ہم پرنہیں ہے بلکہ ہم اپنے اکاﺅنٹس کی مکمل چیکنگ کراچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی معیارتعلیم پرسمجھوتہ نہیں کیاہے اوراس وقت بھی پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسی کے تحت ہماری فائل وزیراعلی پنجاب کے دفترمیں منظوری کے لئے گئی ہوئی ہے اوراس منظوری کاانتظارایچ ای سی بھی کررہاہے ۔منیربھٹی نے کہاکہ پنجاب کے گیارہ نجی تعلیمی اداروں میں ہمارامعیارتعلیم سب سے بلند اورعالمی معیارکاہے جس کی وجہ سے ایک مافیاروزہمارے بارے میں الزامات لگارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین تعلیمی انفراسٹریکچرموجود ہے جوکہ کسی اورتعلیمی ادارے کے پاس موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے طلباءکاتعلیمی نقصان ہو۔منیربھٹی نے کہاکہ ہم یہ دونوں کیمپس حکومت کے حوالے کرنے کے لئے تیارہیں تاکہ کسی بھی طالب علم کاتعلیمی نقصان ہو۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…