ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں شکست ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ، شفقت محمود کی جانب سے بطور آرگنائزر لاہور کے مستعفی ہونے کے بعد اعجاز چوہدری نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے چند روز قبل پارٹی چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے پارٹی امور کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں دوبارہ سے پی ٹی آئی کے پرانے سیٹ اپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عمران خان کی جانب سے انہیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد شفقت محمود کی جانب سے بطور پی ٹی آئی لاہور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کارکنوں کی جانب سے پنجاب کے دیگر شہروں کے آرگنائزرز سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کا پرانا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر کے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اپر پنجاب جبکہ شاہ محمود قریشی کو زیریں پنجاب کا آرگنائزر بنایا تھا۔ اس سے قبل پورے پنجاب کے تمام امور اعجاز چوہدری دیکھتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…